ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں ایک ہی دن پولیس انسپکٹر سمیت 7 ؍افراد ہلاک،24 ؍ گھنٹوں میں 317 کووڈ کا شکار، 322 مریض شفایاب ، متاثرین کی تعداد 7530

کرناٹک میں ایک ہی دن پولیس انسپکٹر سمیت 7 ؍افراد ہلاک،24 ؍ گھنٹوں میں 317 کووڈ کا شکار، 322 مریض شفایاب ، متاثرین کی تعداد 7530

Wed, 17 Jun 2020 11:46:54    S.O. News Service

بنگلورو،17؍جون  (ایس او نیوز)    کرناٹک میں کورونا وائرس کا خوفناک پھیلاؤ رکنے اور تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ، ہرگزرےلمحے اور دن کے ساتھ کورونا وائرس کے نئے معاملات میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔کرناٹک میں لاک ڈاؤن ۔5 غیر معمولی نرمی کی وجہ سے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا موتاثرین کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

ریاست میں کل منگل کو ایک ہی دن کورونا وائرس کے پوزیٹیو معاملات کی تعداد 317 ریکارڈکی گئی ہے۔ بروز پیر شام شام 5 بجے سے بروز منگل شام 5؍ بجے تک ریاست کرناٹک میں کورونا کے 317 معاملات کا پتہ چلا ہے۔ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے جاری تازہ جانکار ی ہیلتھ بلیٹن کے مطابق 317 نئے کورونا کیس سامنے آئے ، اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعدا بڑھ کر 7530 ہوگئی ہے۔منگل کو ریاست میں کورونا 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں، اس طرح کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 94 ہوگئی ۔ خوشی کی خبر یہ ہے کہ ریاست میں 322 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ اس طرح کورونا سے شفایابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہونے والوں کی تعداد 4456 ہوگئی ہے۔

بنگلورو شہر میں ایک ہی دن 47 معاملات پیش ٓائے ۔ خلاصی پالیہ میں دیوٹی انجام دینے والی ایک خاتون کاسنٹپل کورونا کا شکار بنی ۔ جن اضلاع میں کورونا وائرس کے پوزیٹیو معاملے سامنے آئے ان کی تفصیل اس طرح  ہے۔ دکشن کنڑا میں 79 ؍افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ، بنگلورو میں 47 ، کلبرگی میں 63  اور بیلار ی میں 53 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، دھارواڑ میں 8، اُڈپی میں 7، شیموگہ میں 7، یادگیر میں 6، رائچور میں 6، اتر کنڑا میں 6، ہاس میں 5 ، وجئے پور میں 4، میسورو میں 4 ، رام نگرم میں 4، چکمگلورو میں 4، کوپل میں 4، بیلگاوی میں 3، بیدر میں 2، ٹمکورو میں ایک سمیت ریاست بھر میں جملہ 317 افراد میں کورونا پوزیٹیو سامنے آئے ہے۔

 ریاست میں ایکٹیو کیسوں کی تعداد 2987 ہے جبکہ متعدد کورونا متاثرین کو متعلقہ اسپتالوں میں علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ متاثرین  میں سے 72 افراد آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ بنگلورو میں پولیس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر دال کا دورہ پڑنے سے مر گئے  رپورٹ میں کورونا وائرس سے متاثر پایا گئے ، جبکہ یہاں کے پولیس اسٹیشن میں اس کے دو ساتھی بھی انفیکشن میں مبتلا ہونے کی اطلاع ہے ۔

بنگلورو کے پولیس کمشنر بھاسکر راؤ نے کہا ، یہ سچ ہے کہ وی وی پورم ٹریفک پولیس اسٹیشن میں ایک اے ایس آئی کی کووڈ۔19 سے موت ہوگئی اور تھانہ میں دیگر افراد کی جانچ رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔ پولیس نے منگل کو بتایا کہ وی وی پورم ٹریفک پولیس اسٹیشن سے منسلک اے ای آئی رواں سال اپریل سے ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہے۔ وہ 15 سے 31 مئی تک چھٹی پر تھے۔ ایک بار پھر وہ یکم جون کو ڈیوٹی میں شامل ہوئے اور پھر 11 جون سے چھٹی پر چلئے گئے۔   


Share: